Daily Mashriq

پکیز کی سرفراز کو جال میں پھنسانےکی کوشش ناکام

پکیز کی سرفراز کو جال میں پھنسانےکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: بکیز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی، اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کردیے ہیں۔

بورڈ حکام نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، حالات اگر ایسے ہی برقرار رہے تو مستقبل میں کوئی اور اسکینڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں