Daily Mashriq

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

ویب ڈیسک:افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔

ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داؤد خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں