Daily Mashriq

صدرمملکت جاپان کےسرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

صدرمملکت جاپان کےسرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

ڈاکٹر عارف علوی جاپان کےسرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ صدرمملکت جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں سو سے زائد ملکوں کے سربراہان حکومت و مملکت شرکت کر رہے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی جاپانی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔صدر مملکت جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرینگ اور انہیں سرمایہ کاری کی دعوت پر زور دیں گے۔ دورے کے دوران ڈاکٹر عارف علوی اور چین کے نائب صدر وانگ کیشان کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔صدر مملکت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں