Daily Mashriq

امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی

امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی

 واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کے قومی بینک پر پابندی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور فوری طور پر امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں