Daily Mashriq

پشاور چڑیا گھر سے لاپتہ بھالو 3روز بعد مل گیا

پشاور چڑیا گھر سے لاپتہ بھالو 3روز بعد مل گیا

پشاور: چڑیا گھر سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والا بھالو بالآخر مل گیا۔

پشاور چڑیا گھر سے 3 روز قبل ننھا بھالو لاپتہ ہوگیا تھا۔ چڑیا گھر کے عملے سمیت پولیس بھی 3 دن تک ننھے ریچھ کو تلاش کرتی رہی لیکن ننھا ریچھ نہیں ملا ، اس سلسلے میں چڑیا گھر سے ملحقہ آبادی میں بھالو کی گمشدگی اور اسے نقصان نہ پہنچانے کے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے

انتظامیہ کی تین دن کی تگ و دو کے بعد ننھے ریچھ کا پتہ لگا لیا گیا۔ ننھا ریچھ فاریسٹ دفتر سے متصل جھاڑیوں میں سے ملا ہے جس کو بحفاظت واپس چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں