Daily Mashriq

پشاورمیں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر، بنیادی صحت مرکز نذرآتش

پشاورمیں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر، بنیادی صحت مرکز نذرآتش

بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو کے قطرے پینے سے  100  سے زائد بچوں کی حالت غیرہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو قطرے پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) پر دھاوا بول کر مرکزی دروازے توڑ دیے، توڑپھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ بچوں کے والدین نے بھی اسپتال میں شور شرابا کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

نجی اسکول کی ٹیچر کے مطابق پولیو ٹیموں نے قطرے پلائے جس کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق حیات میڈیکل کمپلیکس میں 100 بچے لائے گئے تاہم اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں