Daily Mashriq


پاکستان میں دہشتگردوں کو پناہ دی جاتی ہے،ڈونلڈٹرمپ

پاکستان میں دہشتگردوں کو پناہ دی جاتی ہے،ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک:پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن پاکستان میں دہشتگردون کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ۔

تفصیلات کے مطابق ورجینیا کے علاقے آرلینگٹن میں فوجی اڈے پر اپنے خطاب میں امریکی صدر نےکہا کہ افغانستان میں امریکہ کا ساتھ دینے میں پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں لیکن اربوں ڈالر لینے کے باوجود

 پاکستان میں اب بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں،پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنی کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں