Daily Mashriq

امریکہ سرکار کی پاکستان پر الزام تراشی ،چین پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا

امریکہ سرکار کی پاکستان پر الزام تراشی ،چین پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد چین پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں