Daily Mashriq

امریکااپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

امریکااپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک: عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی الزام  پاکستانی حکومت کی لیےسبق ہے،ڈالروں کے لیے پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کے لیے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہئیں، الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں