Daily Mashriq

اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر ایئرپورٹ پر دم توڑ گیا

اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر ایئرپورٹ پر دم توڑ گیا

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پر اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کے ضلع مہمند کا رہائشی مدار خان قومی ایرلائن کی پرواز پی کے 354 کے ذریعے کراچی سے اپنے عزیز کی میت پشاور لے کر آرہا تھا کہ ائیرپورٹ پر اترتے ہیں اسے دل کا دورہ پڑا۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مریض کو ایئرپورٹ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولنس میں ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم وو جانبر نہ ہو سکا۔ اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا ۔اس حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہجاں بحق ہونے والا شخص مدار خان ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور اپنے عزیز کی میت پشاور لا رہا تھا تاہم وہاں موت اس کی منتظر تھی۔

متعلقہ خبریں