Daily Mashriq

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کا 358فیصد زائد مالیت میں معاہدہ

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کا 358فیصد زائد مالیت میں معاہدہ

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دے دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال کے کنٹریکٹ سے بورڈ کو گزشتہ کنٹریکٹ کے مقابلے میں 358 فیصد زیادہ رقم حاصل ہو گی ، پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نشریاتی اور لائیو اسٹریمنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، اس ضمن میں دیگر تفصیلات پر غور کرتے ہوئے معلومات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں