Daily Mashriq


حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کر دیا، عمران خان

حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کر دیا، عمران خان

ویب ڈیسک:  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کی تباہی کی اصل وجہ کرپٹ حکمران ہیں

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں اپنی رہائش کے باہر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام پاناما لیکس میں شامل نہ ہونے کے باوجود میرے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرینس بھیجا گیا۔مجھے پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کے لیے بلیک میل بھی کیا گیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کے تمام ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، نیب پر کسی کو اعتماد نہیں جب کہ ایف بی آر کو کرپشن کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے ایسے تباہ نہیں ہوئے بلکہ انہیں   تباہ کیا گیا ۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایف بی آر اور نیب جیسے ادارے چھوٹے لوگوں کو نوٹس بھیجتے ہیں، کاروباری طبقے کوسب سے زیادہ نقصان ان ہی اداروں نے پہنچایا، ایف بی آر پیسے جمع کرنے کی بجائے سودے بازی کرتا ہے اور پاناما میں نام آنے والے 440 افراد پرایف بی آر کا کیا رویہ تھا سب کو پتہ چل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں