Daily Mashriq

صحافی کا موبائل, ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا

صحافی کا موبائل, ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران انوشے رحمان کا صحافی سے غصے میں موبائل چھیننا ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما انوشے رحمان کا صحافی پر غصہ ہونا اور صحافی کا موبائل چھیننا سپریم کورٹ میں موجود مسلم لیگ ن نی قیادت کو مہنگا پڑ گیا ۔ انوشے رحمان کی اس حرکت کے بعد صحافی برادری کو کنٹرول کرنا مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیلئے نا ممکن ہو گیا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بہت کوشش کی صحافی برادری کو راضی کرنے کی لیکن صحافیوں نے ان کی ایک نہ سنی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی اور شیم شیم کر کے سپریم کورٹ کے باہر  پاناما کیس سے متعلق حکومتی موقف کی کوریج کا بائیکاٹ کر دیا ۔ 

متعلقہ خبریں