پاک فوج کا آپریشن

پاک فوج کا آپریشن "ردالفساد "شروع کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک: پاک فوج نے وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے  ’’رد الفساد‘‘ کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ سطح کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا جس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ’’رد الفساد‘‘ کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ خبریں