Daily Mashriq


الیکشن اصلاحات کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم کر دی

الیکشن اصلاحات کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم کر دی

ویب ڈیسک:الیکشن ایکٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں  الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی صدارت ختم کر دی۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں فعال سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کی حیثیت سے متعلق فیصلہ آج کرے گا۔

متعلقہ خبریں