اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ نواز شریف کےموقف کا ثبوت ہے،مریم نواز

اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ نواز شریف کےموقف کا ثبوت ہے،مریم نواز

ویب ڈیسک:نواز شریف آپ جیت گئے ہیں،مریم نواز

اعلی عدلیہ آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہی ہے۔نواز شریف کی صاحبزادی نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جن باتوں پر نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھاآج منصفوں نے خود ان باتوں کی تائید کی۔مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ‘عقلمندوں’ کی عقل پر حیرانگی ہے! اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟۔نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کو لیڈر ماننا چھوڑ دے گی؟ اس فیصلے نے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دینے کے سواہ کچھ نہیں کیا۔مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں ہمت دیتے ہوئے کہا کہ شیرو۔۔ گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے!

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔
 

متعلقہ خبریں