سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے منافی ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے منافی ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1973کے آئین کی خالق پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا گیا، اس فیصلے کی جمہوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی فیصلے سے ایوب خان اور پرویز مشرف کا آمرانہ اور جمہوریت کش قانون بحال ہو گیا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا، ماضی میں بھی ایسے متنازع فیصلوں سے سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی، ایسی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی فرد کا نہیں نظریےکا نام ہے، وہ کروڑوں عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔ ان کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں