عدالت کے فیصلے نوازشریف کو عوام میں اور بھی مقبول کر رہے ہیں،مریم نواز

عدالت کے فیصلے نوازشریف کو عوام میں اور بھی مقبول کر رہے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک:عدالتی فیصلوں کے باعث نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہاہے،مریم نواز 

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے متعلق کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا، فیصلہ نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ہوگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کا عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا، کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں، انتظار ہے لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتے ہیں، عدالتی فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں