Daily Mashriq


مسلم لیگ (ن )کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پرالیکشن کمیشن کا اجلاس

مسلم لیگ (ن )کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پرالیکشن کمیشن کا اجلاس

ویب ڈیسک:نوازشریف کی پارٹی صدارت سےنااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا ن لیگ کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت سے متعلق اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں چار آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، سیکرٹری ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی جی لاء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پر غور کیا جارہا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے سامنے چار آپشن زیر غور ہیں

1۔الیکشن کمیشن ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دے سکتا ہے۔

2۔ سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

3۔ن لیگ کو امیدواروں کو نیا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے وقت دیاجاسکتا ہے۔

4۔ن لیگ کے امیدواروں کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ سے رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں تمام آپشن پر غور کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں