ن لیگ نے سینیٹ امیدواروں کے نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے

ن لیگ نے سینیٹ امیدواروں کے نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے

ویب ڈیسک:نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے ۔

سپریم کورٹ کیجانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دستخطوں سے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ جمع کرارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں