ہمارا کام کسی سے محاذ آرائی کرنا نہیں ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

ہمارا کام کسی سے محاذ آرائی کرنا نہیں ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک: کسی بھی ملک کی بقا کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج کا کام انصاف کی فراہمی ہے، اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کیونکہ کسی بھی کی بقا قانون کی حکمرانی سے منسلک ہے اور اس کا مطلب ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نا انصافی کے دور کے خاتمے کی ابتداء شروع کردی ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو سستا اور جلد انصاف فراہم کریں تاہم ہم نے کسی کے خلاف محاز آرائی نہیں کرنی۔

ہمیں  اپنے لیے جنگ لڑنی ہے اور ان لوگوں کی جنگ لڑنی ہے جن کے پاس استطاعت نہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کی۔

 چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ وکلاء سماجی مسائل کو حل کرنے میں میری فوج ہیں، وکلاء میرے سپاہی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں جنگ شروع کردوں، میں نے انصاف کی فراہمی کا حلف لیا تھا، میں اپنی ذمہ داری پوری کررہاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں معاشی برائیوں سے لڑرہا ہوں، محنت کرنے سے فوری انصاف کی فراہمی کا موقع آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جج کو اپنی عزت خود کرانی ہوتی ہے، ایک قاضی کے لیے خوف، مصلحت اور مفاد زہر قاتل ہیں لہذا ججز ڈنکے کی چوٹ پرانصاف  کریں۔

متعلقہ خبریں