پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست۔

پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست۔

ویب ڈیسک:ویلنگٹن میں کھیلے گئےپہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بابر اعظم اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا اور پوری ٹیم صرف 106بنا کر آوٹ ہو گئی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 41 اور حسن علی 23رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں