چارسدہ:طالب علم نے گولی مار کر پرنسپل کو قتل کر دیا۔

چارسدہ:طالب علم نے گولی مار کر پرنسپل کو قتل کر دیا۔

ویب ڈیسک:نجی کالج کے طالبعلم نے زبانی تکرار پر پرنسپل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی کالج کے طالب علم نے معمولی تکرار پر گولی مار پرنسپل کو قتل کر دیااور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ 

بعدازاں پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،پولیس حکام کا کہنا تھا طالب علم کا اسلحہ سمیت ادارے میں داخل ہونا قابل افسوس ہے اور قاتل سمیت واقعے کے ذمہ داران کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف مقتول پرنسپل کے لواحقین نےشبقدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ قاتل کو ان کے حوالے کیا جائے،مقتول پرنسپل کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ان کا احتجاج شدت اختیار کر جائے گا۔

متعلقہ خبریں