Daily Mashriq


مردان :ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 8سالہ بچہ جاں بحق

مردان :ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 8سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک:ڈی ایچ کیو اسپتال مردان کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 8سالہ بچہ جاں بحق،ورثا کا اسپتال میں ہنگامہ اور توڑ پھوڑ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کے ورثاء کا موقف ہے کہ بچے کی موت کی وجہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی ہے ۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کو بخار کے باعث وارڈ میں داخل کیا،بچے کی تکلیف زیادہ ہوئی تو بار بار ڈاکٹروں کو بلانے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں نے اپنے کمرے سے وارڈ تک آنا بھی گوارا نہ کیا جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں