Daily Mashriq


پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں لفظ

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں لفظ "لعنت"پر ہنگامہ آرائی۔

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوااسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سےپارلیمنٹ پر لعنت بھجنے والوں کیخلاف قرارداد لانے کا مطالبہ ،حکومتی ارکان کے جواب پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں  اپوزشن رکن اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے ،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کیخلاف قرارداد لائی جائے۔ 

جس کے جواب میں حکومتی رکن زرگل کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کا متنازعہ بل پاس کرنے والی پارلیمنٹ پر "لعنت "ہی بھیجنی چاہیے۔ زر گل کی جانب سے جواب پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کرتے ہوئے زرگل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر خیبر پختونخوااسمبلی کا اجلاس 12فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں