شکست کی وجہ بیٹنگ لائن توقعات پر پورا نہ اترنا ہے، سرفراز احمد

شکست کی وجہ بیٹنگ لائن توقعات پر پورا نہ اترنا ہے، سرفراز احمد

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پچ کا اندازہ تھا لیکن بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی تاہم 140رنز بھی بنالیتے تو میچ اچھا ہو جاتا۔

ویلنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیویز نے نئی بال پر باﺅنس اور سوئنگ سے پریشان کیا، میزبان ٹیم کی بولنگ بہت اچھی ہے تاہم ہم بہتر ٹوٹل حاصل کر سکتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر اور رومان رئیس نے ابتدائی اوورز میں بہت اچھی بولنگ کی، اگر ہماری بیٹنگ لائن نے 140کے قریب ہدف دیا ہوتا تو اچھا مقابلہ ہوتا، اگلے میچز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں