Daily Mashriq

نواز شریف کے دل میں تکلیف، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

نواز شریف کے دل میں تکلیف، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا، چیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹرز کے ہمراہ سابق وزیراعظم کا چیک اپ کریں گے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوازشریف کے ممکنہ دو ٹیسٹ کیلئے ایکو اور تھیلم اسکین مشینیں تیارکرلی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ‎نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال لے جانے کی تیاریاں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے جب کہ مریضوں کے لواحقین کو وارڈ سے باہرنکال دیا گیا اور مریضوں کیلئے خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے لیکن مجھے اور ہماری فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں