Daily Mashriq


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، شدید برفباری اور بارش کے باوجود کشمیری عوام نوجوانوں کی شہادت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاہم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر احتجاج کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جب کہ ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

متعلقہ خبریں