Daily Mashriq

شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج

شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج

ویب ڈیسک:شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اختر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31 دسمبر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں