Daily Mashriq


وزیراعطم عمران خان کادورہ قطر،دیوان امیری آمد پر شاندار استقبال

وزیراعطم عمران خان کادورہ قطر،دیوان امیری آمد پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کا دوحہ میں دیوان امیری آمد پر شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،۔

دیوان امیری پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعطم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثابی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی قطر کے ہم منصب عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں قطر کے وزیر داخلہ اور پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور دیگر سرکاری حکام شریک تھے۔

متعلقہ خبریں