Daily Mashriq

جو انگلیاں اٹھاتے تھے،وہ تعریف کررہےہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

جو انگلیاں اٹھاتے تھے،وہ تعریف کررہےہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک:دنیا عمران خان کی افغانستان کے سیاسی حل کی بات سے اتفاق کررہی ہے، کل تک جو انگلیاں اٹھاتے تھے، آج تعریف کے کلمات کہہ رہے ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کل تک جو انگلیاں اٹھاتے تھے، آج تعریفی کلمات کہہ رہے ہیں۔

آج امریکی صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات کی خواہش کا اظہار ہو رہا ہے۔ عارضی تعلق سے تذویراتی اشتراک کی خواہش ظاہر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر لنزے گراہم نے پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات کے اشارے دیے، امریکی سینیٹر نے اتفاق کیا افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ آج دنیا افغانستان کے سیاسی حل کی بات سے اتفاق کرتی ہے، دنیا افغان امن و مصالحت کی پاکستانی کوششوں کو سراہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام مشترکہ ذمہ داری ہے۔ افغان مسئلے کے حل کے لیے علاقائی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افغانوں کو تمام رنجشیں بھلا کر افغان مستقبل کا سوچنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں