Daily Mashriq

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک:: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقریر کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ایجنسی پر عدالتی امور میں مداخلت سمیت سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں