پاکستان نے زمبابوے کے کیخلاف ون ڈے کی سیریز 0-5 سے کامیابی حاصل کر لی

22 جولائی 2018 (20:21)

ویب ڈیسک:بلاوایو میں کھیلی گئی 5ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کر دیا۔

پانچویں ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 365 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 233 رنز بنا سکی۔ پانچویں ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں نے سینچریز سکور کیں امام الحق 110 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 106رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فخر زمان ایک بار پھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز اپنے نام کر گئے، پاکستان کی جانب سے آوٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور آصف علی نے 18، 18 رنز بنائےجبکہ قومی ٹیم کے کپتان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے مرے اور مورنے سب سے زیادہ 47 اور 44 رنز سکور کیے۔ میچ کے بعد تقریب انعامات میں فخر زمان کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا انعام دیا گیا۔یاد رہے سیریز کے دوران چوتھے ون ڈے میں فخر زمان پاکستان کیجانب سے پہلے ڈبل سینچری سکور کرنے والے کھلاڑی کے علاوہ دیگر کئی عالمی ریکاردز بھی اپنے نام کیے۔

مزیدخبریں