Daily Mashriq


بنوں: سابق وزیراعلیٰ اور ایم ایم اے کےامیدوار اکرم خان درانی پر چند روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ ناکام

بنوں: سابق وزیراعلیٰ اور ایم ایم اے کےامیدوار اکرم خان درانی پر چند روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ ناکام

ویب ڈیسک: بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااکرم خان درانی کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ،اکرم درانی محفوظ رہے۔

  بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں سابق وزیراعلی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ 

 یاد رہے چند روز قبل بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے تھے۔ اکرم خان درانی کا تعلق جمیعت علمائے اسلام (ف) سے ہے جب کہ وہ 2018 کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اکرم خان درانی   2002 سے 2007 تک خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیع رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں