Daily Mashriq

قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختو پختونخوا

قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختو پختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختو پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختو پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے، قبائلی علاقوں کا الحاق مکمل ہوگیا ہے، قبائلی عوام نے ثابت کردیا وہ انضمام کے حق میں تھے، قبائل کے انضمام کے مخالفین کو جواب مل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختو پختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دوسری سیاسی جماعتوں سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی کے کچھ ارکان آزاد کھڑے ہوگئے جنہوں نے نقصان اٹھایا تاہم جس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کو مبارک باد دی ہے اور انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، قبائلی ارکان کو کابینہ میں نمائندگی بھی دیں گے۔

متعلقہ خبریں