Daily Mashriq

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، امریکی صدر

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، امریکی صدر

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ اگرتنازعہ ہواتواس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے۔

این بی سی نیوزکوایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ کی کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔

جمعرات کی رات ایران پرحملوں کومنسوخ کرنے کے فیصلے سے متعلق ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے نہ توایسے کسی حملے کی حتمی منظوری دی تھی اورنہ طیارے حملے کے لئے تیارتھے۔

متعلقہ خبریں