Daily Mashriq

امریکہ جان بوجھ کرایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

امریکہ جان بوجھ کرایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ جان بوجھ کرایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے اور صورتحال کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

روس کی "آر۔آئی۔اے"نیوزایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ تنازعے کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو بعض ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تاہم بعد میں روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں