اسلام آباد :یوم پاکستان منانے کیلئے تیاریاں مکمل

اسلام آباد :یوم پاکستان منانے کیلئے تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک:23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپورقومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس بار یوم پاکستان کی پریڈ اس لئے بھی خاص ہوگی کہ عظیم دوست ملک چین کی پیپلزلیبریشن آرمی کی تینوں مسلح افواج، سعودی اسپیشل فورسز کا دستہ اور ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپورقومی جذبے  سے منایا جاتا ہے اس بار پریڈ میں چین، سعودی عرب اور ترک فوج کے دستے بھی شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ  جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ بھی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں