Daily Mashriq


بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھری کی آج 39ویں سالگرہ

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھری کی آج 39ویں سالگرہ

ویب ڈیسک:بالی وڈ  کی خوبصورت اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی 39ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہرانی مکھرجی  نے  اپنے کیریئر کا آغاز فلم ”راجا کی آئیگی بارات” سے کیا،رانی مکھرجی کو بالی وڈ میں شہرت  فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘سے ملی۔اس کے علاوہ رانی مکھرجی کی اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ’غلام‘کو باکس آفس پر بھی پذیرائی ملی ۔رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے تقریباً تمام کامیاب ہیروز کے ساتھ کام کیا اور  کامیاب ہوئی۔

 2014 میں ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کر لی جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں