Daily Mashriq


آپریشن ردالفساد ،ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد ،ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: اورکزئی ایجنسی اتمانخیل میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر  کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اورکزئی کے علاقے اتمانخیل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 3 دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا،

دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ نے جام شہادت نوش کیا ۔

پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد شاہدوران سمیت 6 دہشگردوں کومنطقی انجام تک پہنچایا گیا جبکہ تین دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا،

کارروائی کے دوران شہید ہونے والوں کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دی گئیں، علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے

متعلقہ خبریں