Daily Mashriq


نقیب اللہ قتل کیس:راوانوارکو 1 ماہ کےریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیاگیا

نقیب اللہ قتل کیس:راوانوارکو 1 ماہ کےریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیاگیا

ویب ڈیسک:نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی اور انکاونٹر سپیشلسٹ راوانوارکو1ماہ کےریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے شروع میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا پر عوام کے انتہائی ردعمل پرسپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کے بعد سے تاحال مفرور سابق ایس ایس پی راو انوار آخر کارگزشتہ روز نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حاضر ہوئے، چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے راوانوار سے عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،تاہم چیف جسٹس نے کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئےراو انوار کو فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کا حکم دیاگیا جس کے بعد گزشتہ رات راو انوار کو کڑی سیکیورٹی میں نجی ایئر لائن میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔راو انوار کو آج کڑی سیکیورٹی میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راوانوار کو ایک ماہ کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں