Daily Mashriq


پاکستان سے ون ڈے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری

پاکستان سے ون ڈے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری

  پاکستان سے باہمی ون ڈے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک98میچزکھیلے گئے۔

کینگروز نے 62اور گرین شرٹس نے 32جیتے،چار میچز ٹائی ہوئے یا غیرفیصلہ کن رہے، متحدہ عرب امارات میں 14باہمی میچز میں مہمان ٹیم نے 8اور پاکستان نے 6میں فتح حاصل کی، شارجہ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 6بار مقابل ہوئیں اور 3، 3 فتوحات کے ساتھ پلڑا برابر ہے۔

گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف یواے ای میں سب سے بڑا مجموعہ 7 وکٹ پر 266 رنز شارجہ میں ہی مئی 1990میں حاصل کیا تھا،اس میں سلیم ملک کے 87اور وسیم اکرم کے 49رنز ناٹ آؤٹ شامل تھے،جواب میں کینگروز 230 تک محدود رہے۔ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 جبکہ وقار یونس نے 2شکار کیے۔

کم سے کم ٹوٹل162 رنز پر میزبان ٹیم اسی میدان پر اکتوبر 2014میں ڈھیر ہوئی،اس میں عمراکمل کے 46رنز شامل تھے، یہ دونوں ٹیموں کے مابین یہاں آخری ٹاکرا بھی تھا،اس میچ میں آسٹریلیا نے 8وکٹ پر 255کا مجموعہ حاصل کیا تھا جو یواے ای میں مہمان ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے۔

متعلقہ خبریں