Daily Mashriq

آئی ایم سائنسز میں افغان تعلقات کے فروغ کیلئے جشن نوروز

آئی ایم سائنسز میں افغان تعلقات کے فروغ کیلئے جشن نوروز

پشاور(کیمپس رپورٹر)آئی ایم سائنسز پشاور میں افغان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے افغانی ثقافتی تہوار نوروز منایا گیا، یہ تہوار افغان ثقافت کیمطابق فارسی سال کے شروع ہونے پر منعقد ہوتا ہے،یہ پروگرام ایچ ای سی کی جانب سے 21مارچ کو منعقد ہوا۔ پروگرام کو سکندر خان تانگی نے پیش کیا پروگرام کے مہمان خصوصی بلال امیری اور نور آغا بیزادی تھے۔ شرکاء میں ایچ ای سی کی مس افشین اختر بھی اس موقع پر موجود تھیں، پروگرام سے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں