Daily Mashriq


کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ،2 افراد جاں بحق

کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ،2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل اور گلشن اقبال میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلشن اقبال کے علاقے نیپاکے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی گلشن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ نیپا کے پل سے اترتے ہوئے کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی زخمی ہو گئے جبکہ ان کا گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

ادھر دوسری جانب شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائی گئی دونوں گاڑیوں کا تعلق دارالعلوم کراچی سے ہے۔

متعلقہ خبریں