عرب ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کس قسم کا مستقبل چاہتے ہیں،ڈونلڈٹرمپ

عرب ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کس قسم کا مستقبل چاہتے ہیں،ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےدہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اچھے اور بروں کے درمیان ہے، عرب اور اسلامی ممالک کو مستقبل دہشتگردی کے خاتمے سے محفوظ ہوسکتاہے، عرب ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کس قسم کا مستقبل چاہتے ہیں

امریکا عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے نئی شراکت داریوں کی طرف بڑھنا ہو گا، ایسے ملکوں کا اتحاد بناناچاہتے ہیں جو انتہاپسندی کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ  امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے لیکن نئے مستقبل کا آغاز دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں جب کہ ہمارا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے اتحاد کی تشکیل ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ متحدہوکر ہی دہشتگردی اور نفرت کا خاتمہ کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے عرب دنیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے مسلم ممالک انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئیں اورامریکہ کی مدد کا انتظار نہ کریں کیوں کہ اس جنگ میں ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور آج یہ فیصلہ کرلینا ہے کہ ہمیں تاریک مستقبل چاہیئے یا تابندہ مستقبل اپنے بچوں کو دینا ہے۔

متعلقہ خبریں