Daily Mashriq

خان صاحب 100دن کےپلان کی بجائے5سال کی کارکردگی سامنے لائی٘ں،احسن اقبال

خان صاحب 100دن کےپلان کی بجائے5سال کی کارکردگی سامنے لائی٘ں،احسن اقبال

ویب ڈیسک:وزیرداخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں،تحریک انصاف100دن کا پلان دینے کی بجائےپختونخوا میں اپنی 5سال کی کارکردگی سامنے لے کر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ احسن اقبال اور دیگر وزراء نے ایک طرف تو گزشتہ 5سال کے دوران حکومت کیجانب سے حاصل کیے گئے احداف کا ذکر کیا تو دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان کو 100 دن کا پلان دینے کی بجائے خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ پانچ سال کی اپنی کارکردگی پیش کرنی چاہیے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2013میں پختونخوا کیلئے بھی 90دن کا پلان پیش کیا تھا لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود کوئی وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے مشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک قوم کی خدمت کی، 2013 میں توانائی، سیکیورٹی، معیشت اور سماجی شعبے کا منشور دیا، ن لیگ نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا صرف ہم میں وعدہ کرنے اور پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، معیشت میں 13 سال کے دوران سب سے تیز ترین ترقی کی ، ہم نے دہشتگردی کی لہر کی کمر توڑ دی ہے،ہماری حکومت سے پہلے ترقی کی شرح 3 فیصد تھی جو 5 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، جہاں امن بحال ہو چکا ہے ، ن لیگ نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، آج پاکستان 2013 کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے، پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں