Daily Mashriq


حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا

حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا

ویب ڈیسک:نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی 5ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئیں اتفاق رائے کیلئے کل یا پرسوں پھر ملاقات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو پانے کی کی وجہ یہ ہے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کسی جج یا بیوروکریٹ کے نام پر اتفاق نہیں چاہتے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو راضی کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مزید وقت مانگ لیاہے۔

یاد رہے نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اب تک 5ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم یہ اب تک کی تمام ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئیں اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کل یا پرسوں ایک اور ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کےنام زیر گردش ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور امریکا میں پاکستان کےسفیر رہنے والے جلیل عباس جیلانی کے نام پیش کیےہیں۔

متعلقہ خبریں