Daily Mashriq


پی ٹی آئی اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لفظی تکرار

پی ٹی آئی اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لفظی تکرار

ویب ڈیسک:تحریکِ انصاف کے اجلاس کے دوران پارتی کے سینیئر رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات سامنے آ گئے۔ 

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو کوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے، نااہلی کے باعث ان کے اقدامات کالعدم ہو جائیں گے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے شاہ محمود سے کہا کہ کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے؟ مجھ پر اعتراض ہے تو میں گھر چلا جاتا ہوں لیکن میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ تاہم عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سینئر رہنما ہیں آپسی اختلافات ختم کریں۔

متعلقہ خبریں