Daily Mashriq

سوشل میڈیا پر ''انصاف فر شتہ کیلئے''ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر ''انصاف فر شتہ کیلئے''ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پشاور(سپیشل رپورٹر)اسلام آباد میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی مہمند کی رہائشی10سالہ فریشتہ کو انصاف دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین چیخ اٹھے انتہائی غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے پانچ دنوں تک ایف آئی آر درج نہ کرنے پر چک شہزاد ٹائون پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوکو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا گزشتہ روز ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ''انصاف فریشتہ کیلئے''ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی ادارے حرکت میں آگئے اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او شہزاد ٹائون پولیس سٹیشن کو معطل کر دیاعمران خان، ریحام خان، آفتاب احمد خان شیرپائو، ایمل ولی خان اور دیگر سیاسی اور سماجی افراد نے سوشل میڈیا پر فریشتہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صارفین نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریشتہ کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔

متعلقہ خبریں