Daily Mashriq

زرداری نے سیاست میں پچھلی نشستوں پربیٹھنے کااشارہ دیدیا

زرداری نے سیاست میں پچھلی نشستوں پربیٹھنے کااشارہ دیدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے بلکہ اسے تھکائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ 80 سال کے بوڑھوں کو عدالت میں لایا جارہا ہے، ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اورجیلوں میں بھیجا جاتا ہے۔ لوگوں کوہتھکڑیاں بھی لگائو، جیلوں میں بھی ڈالو اور پھر کہتے ہیں معیشت بھی چلائو۔ قانون کہتا ہے کہ جرم ثابت ہونے تک ملزم عدالت کا پسندیدہ بچہ ہوتاہے، ابھی تو مجرم کوئی نہیں، ابھی تو کسی کے خلاف جرم ثابت ہی نہیں ہوا، ابھی تو یہ سوچ ہی رہے ہیں۔چیئرمین نیب کے انٹرویو کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، ان کا عہدہ انہیں انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا، اگر انہوں نیانٹرویو دیا ہے تو قانونی کارروائی کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ 9 ماہ میں اپوزیشن کا اتحاد مضبوط نہیں ہوا کیا اب ایسا ہوگا ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ 9 ماہ میں ہم نے ایسا سوچا ہی نہیں تھا۔مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم کو جعلی قرار دیئے جانے کے بیان سے متعلق سوال پر سابق صدر مملکت نے کہا کہ میں نے تو شروع سے ہی کہا یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نیب کیسز میں شرکت سے بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے بلکہ نیب کو تھکائیں گے، بائیکاٹ کریں گے تونیب کہے گا کہ ہماری عزت نہیں کررہے اور قانون کا احترام نہیں کیا جا رہا۔آصف زرداری نے کہا کہ معاشی صورتحال خراب ہورہی ہے، ڈالر 160 پر چلا گیا ہے، میری نظر میں دوبارہ الیکشن واحد آپشن ہیں، دھرنا دیا تو کنٹینر ہم اپنے لائیں گے، میری نظر میں یہ نئی جنریشن کا دور ہے بلاول، اسفند یار ولی کا بیٹا اور نواز شریف کی بیٹی ہی قیادت کریں گے ،سب سینئر سیاست دان پیچھے بیٹھ کر آرام کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پر آصف زرادری نے کہا کہ جو طوطے میرے خلاف بولتے ہیں اللہ ان کا بھلا کرے، بولنے پر ٹیکس نہیں لگا۔نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ میں نے ان کا نمبر مانگا ہی نہیں، ان کی طبیعت خراب ہے ضروری ہوا تو ملاقات ہوجائے گی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایک افطار ڈنر سے حکومت اتنی پریشان ہوگئی جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی تو ابتدا عشق ہے۔اس سے قبل ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکائونٹس کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں جس پر عدالت نے کارروائی 30 مئی تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک اور کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، اس سے قبل ان کی 7 مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے۔

زرداری نے سیاست میںپچھلی نشستوںپربیٹھنے کااشارہ دیدیا

متعلقہ خبریں